آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ائیرہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران تربیت،تکنیکی مہارت اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا، ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان دیرینہ تعلقات مذہبی،ثقافتی اور تاریخی رشتوں سے وابستہ ہیں۔
ائیرچیف نے وفد کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور مختلف منصوبوں سےآگاہ کیا، ائیرچیف نے آذربائیجان فضائیہ کی اپ گریڈیشن میں مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
آذربائیجان کے نائب وزیر اگل گربنوف نے پی اےایف کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کے جدید ایرواسپیس ٹیکنالوجیز میں غیرمعمولی پیشرفت کو سراہا۔
آذربائیجان کے نائب وزیر نے دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اگل گربنوف کا ملٹی ڈومین آپریشنز میں تعاون کیلئے آذربائیجان کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔



















