جوئے کو پروموٹ کرنے کے کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کردی گئی۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ملزم کا 28 اگست تک ریمانڈ مانگا تھا۔
جوئے کی ویڈیوز پروموٹ کرنے کے الزام میں این سی سی آئی اے نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد لاہور کی مقامی عدالت میں مجسٹریٹ نعیم وٹو کے سامنے پیش کیا۔
عدالت میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 28 اگست تک کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم سے تفتیش درکار ہے، عدالت مزید جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سرکاری اداروں کی درخواست پر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کردی۔






















