اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 جبکہ گہرائی 190 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکزہندوکش تھا۔
پشاور اورگردونواح میں خوفناک زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے،ایبٹ آباد،چارسدہ اورچترال,صوابی اور گردونواح میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کئےگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛زلزلہ کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز
ہری پور،ملاکنڈ، بٹ خیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کے جھٹکوں کے بعدشہری دفتروں اور گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔






















