ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلہ دیش کو ایشیا کپ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی ۔
بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن نےایشیا کپ کےدعوت نامے کی تصدیق کردی،بی ایچ ایف آفیشل کےمطابق بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کو شرکت کے دعوت نامے کا خط ہاکی انڈیا کی جانب سے موصول ہوا ہے۔
بی ایچ ایف آفیشل کاکہنا ہےکہ بھارت میں ہونےوالے ایشیا کپ میں شرکت کریں گے،ایشیا کپ کے لیےفوری طور پر تیاریوں کا آغازکررہے ہیں،بنگلہ دیش کو ایشیاکپ میں پاکستان کی جگہ شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔






















