اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 148000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پرکاروبارکا اختتام ہوا،دوران ٹریڈنگ 1900 سے زائد پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی،اسٹاک مارکیٹ نے آج 147000 اور 148000 پوائنٹس کی دو تاریخی حدیں عبور کیں۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1704 پوائنٹس بڑھ کر 148196 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا،آئل اینڈ گیس ، سیمنٹ اور فارما سیوٹیکل کمپنیز کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی،آج مارکیٹ میں 40 ارب روپے مالیت کے 61 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر جمعہ کو مارکیٹ منفی رہی اور 147000 پوائنٹس کی حد سے نیچے آ گئی تھی۔
دوسری جانب گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نےکراچی میں ورکشاپ سےخطاب میں کہا اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش موجود ہے،اسٹاک مارکیٹ بڑھنے سے کارپوریٹ سیکٹرکو بھی سپورٹ ملتی ہے،اسٹاک مارکیٹ کی ترقی میں بینکس بہت اہم کرداراداکرسکتےہیں،کیپٹل مارکیٹ کی ترقی سے معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے





















