سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں سیلابی صورتحال پر گہری تشویش اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کےنام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھیجے گئے،مکتوب میں سیلابی صورتحال پر گہری تشویش اور سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
سعودی قیادت نےجاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا یے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔





















