ڈیفنس حادثے کے بعد لاہور پولیس کو ہوش آگیا،کم عمر ڈرائیونگ پر کنٹرول کرنے کیلئے لاہور میں ایک سو نوے مقامات پر ناکہ بندی کردی گئی۔
190مقامات پر ناکہ بندی، چیکنگ جاری 18سال سےکم عمر ڈرائیونگ پر گاڑیاں بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔حکام کا کہنا ہےکہ کم عمر ڈرائیونگ پر والدین کیخلاف کارروائی ہوگئی۔
لاہور; گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق
گزشتہ روز لاہور ڈیفنس فیز 7 میں خوفناک ٹریفک حادثہ نے ہنستا بستا گھر اُجاڑ دیا تھا،خوفناک ٹریفک حادثے سے چھ افراد چل بسے جس میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں۔
حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔