آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ بوب سمپسن 89 سال کی عمر میں چل بسے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے بوب سمپسن کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بوب سمپسن نے 1957 میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا جو دو دہائیوں تک جاری رہا اور اس دوران انہوں نے 62 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 4 ہزار 869 رنز بنائے جن میں 10 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ان کی 311 رنز کی شاندار اننگز ان کے کیریئر کا ایک یادگار لمحہ ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے 110 کیچز پکڑے اور 71 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
بوب سمپسن نے 39 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی کپتانی کی اور 1986 سے 1996 تک قومی ٹیم کے کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
وہ چار دہائیوں تک آسٹریلوی کرکٹ کے ایک بااثر شخصیت رہے۔






















