سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دو اراکین کے خلاف دائر شکایات خارج کر دیں،سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ پبلک کر دیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کےاعلامیے کےمطابق چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کے خلاف تین الگ الگ شکایات دائرکی گئی تھیں جو جائزہ لینے کے بعد خارج کر دی گئیں،اعلامیےمیں بتایا گیا کہ کونسل کے اجلاس آٹھ نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ این اے 129 ضمنی الیکشن، طاہرہ جالب سمیت 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ساتھ ساتھ اراکین نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کے خلاف شکایات بھی خارج کردی گئیں۔پی ٹی آئی نے بھی ان شکایات کو سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا تھا۔






















