آسٹریلیا کےمشرقی ساحل کے قریب 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلےکی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،تاہم ابھی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
سرکاری رپورٹس کےمطابق زلزلے کے بعد تقریبا گیارہ ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں،زلزلے کے ہولناک جھٹکے 9 ہزار کے قریب لوگوں نے محسوس کیے،
Preliminary info: magnitude 5.3 earthquake near Gympie in Queensland at 9:49am pic.twitter.com/oJwcpEPcat
— Seismology Research Centre (@Earthquakes_AU) August 15, 2025
جیوسائنس آسٹریلیا زلزلہ پیمامرکز کےمطابق یہ 50 سالوں میں کوئنز لینڈ کے ساحل پر آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہے،اس سے قبل1988 میں ملک کا سب سے بڑا ریکارڈ شدہ زلزلہ شمالی علاقہ میں ٹینینٹ کریک پر آیا،جس کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی تھی،اس زلزلے سے ایک بڑی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا۔





















