اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 1.32 فیصد اضافہ کیا گیاہے ، سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.46فیصد اضافہ کیا گیا ۔
سوئی نادرن کیلئے ایل این جی 16 سینٹ مہنگی جس کے بعد قیمت 11 ڈالر 73 سینیٹ جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 10 ڈالر 72 سینٹ مقرر کر دی گئی ۔





















