خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے باجوڑ میں ریسکیو آپریشن کیلئے بھیجا گیا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا ہے جس میں سوار 3 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر کا موسم کی خرابی کے باعث رابطہ منقطع ہو گیاتھا جسے ٹریس کیا جارہا تھا تاہم اب صوبائی حکومت کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش ہو گیاہے ۔
ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا ، ہیلی کاپٹر آپریشنز میں حصہ لے رہا تھا کہ اچانک کریش کر گیاجس میں سوار تین افراد شہید ہو گئے ہیں ۔






















