پشاور میں ناصر باغ روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے،دھماکے سے پولیس موبائل کوجزوی نقصان پہنچا۔
تفصیلات کےمطابق دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،اس بارے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نےعلاقےکو گھیرے میں لےتفتیش شروع کردی،بی ڈی یو کا کہنا ہے کہ ناصر باغ دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، دھماکہ ریموٹ کنٹرول آئی ای چی تھا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
خیال رہےکہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وجہ سے علاقے میں سکیورٹی انتہائی سخت ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فورسزمتحرک ہے۔






















