ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کے پاس کئی طاقتور آپشنز موجود ہیں لیکن صدر ٹرمپ یوکرین جنگ کا پرامن حل چاہتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جمعے کو الاسکا میں ایک ون آن ون ملاقات کریں گے، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہو گی۔
فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ یوکرین جنگ کا پرامن حل چاہتے ہیں اور اس تنازع کے خاتمے کے لیے ان کے پاس کئی طاقتور آپشنز موجود ہیں۔
کریملن کے مطابق ملاقات مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے شروع ہو گی، جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔





















