پاکستان کی نامور اداکارہ سویرا ندیم کو سوشل میڈیا پر حالیہ تصاویر کے باعث مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سویرا ندیم، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور شاندار اداکاری، خوبصورتی اور باوقار شخصیت کے باعث مداحوں کے دل جیتے، نے حال ہی میں اپنے نئے ڈرامے کے سیٹ سے روایتی ملبوسات میں چند تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
تاہم مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر ضرورت سے زیادہ ایڈیٹنگ کا شکار ہیں۔
ان کے مطابق اداکارہ کے چہرے کو غیر معمولی طور پر سلم دکھایا گیا اور جلد کو حد سے زیادہ ایئر برش کیا گیا جس سے تصاویر غیر فطری محسوس ہو رہی ہیں۔
کمنٹس سیکشن میں مداحوں نے اس انداز پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سویرا ندیم کو ہمیشہ سادگی اور قدرتی حسن کی وجہ سے پسند کرتے آئے ہیں لیکن اس بار یہ تاثر متاثر ہوا ہے۔






















