پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر اکاماتسو شوچی نے پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
اکاماتسو شوچی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا آپ سب کو پاکستان کے یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے آپ کے شانہ بشانہ ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام پر جاپانی سفیر نے کہا "آپ سب کو یومِ آزادی مبارک ہو، جاپان پاکستان دوستی زندہ باد۔ اس موقع پر اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کے پاکستانی اور جاپانی عملے نے مل کر قومی نغمہ "جیوے جیوے پاکستان" بھی گایا۔
H.E. Ambassador Akamatsu Shuichi extends his heartfelt felicitations to the Government and the people of Pakistan on the occasion of the Independence Day of Pakistan on August 14. pic.twitter.com/xhPfa73HGa
— Embassy of Japan in Pakistan (@JapaninPak) August 13, 2025






















