یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اسکے،ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے۔
دن کے آغاز پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی،فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کےنعروں سے گونج اٹھی،اس موقع پرفوجی جوانوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اورنعرہ تکبیربلندکیاگیا،توپوں کی سلامی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سےکیا گیا،تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئےخصوصی دعا بھی کی گئی،مساجدمیں بھی نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
سماء ٹی وی کی جانب سے اہل وطن کو یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کی مبارکباد
وطن عزیز کو آزاد ہوئے 78 برس مکمل ہونے پرجشن آزادی معرکہ حق کی عظیم فتح کے نام کر دی گئی، جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گیا۔
جشن آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی،اسلام آباد میں بھی یوم آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی مناسبت سے پرُ وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور سفراء کے تہنیتی پیغامات
قبل رات بارہ بجتے ہی اسلام آباد لاہور کراچی پشاور سمیت پورے ملک میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،جس سے تاریخ آسمان روشنیوں سے جگما اُٹھا،شہریوں کی بڑی تعداد سٹرکوں پر یہ نظارہ دیکھنے کے لیے نکل آئی۔






















