پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن ملک بھر میں ملی جوشِ و جذبے سے منایا جارہاہے، شہری جھنڈے اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ دن کا آغاز وطن عزیز کیلیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد یادگار پہنچی جہاں آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔ اس کے علاوہ لاہور کے لبرٹی چوک میں انتہائی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں میوزیکل کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ۔
لاہور ، کوئٹہ ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے ، جشن آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی ۔
اسلام آباد میں ہونے والی مرکزی تقریب میں وفاقی وزراء، ارکین اسمبلی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اورخاتون اول آصفہ بھٹو شریف بھی شریک ہوئیں، اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو سلامی پیش کی جن کی گھن گرج سن کر تقریب میں شریک شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیئے ۔

کراچی
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے سندھ حکومت کی جانب سے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا، کنسرٹ میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل اسٹیڈیم میں معرکہ حق کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جس پر ہمارے سپاہیوں نے ایسا جواب دیا کہ بھارت دنیا کے سامنے گڑ گڑانے پر مجبور ہوگیا۔ہم چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزا چکھا سکتے تھے لیکن ہم امن پسند ہیں اس لئے دنیا کی بات مان لی اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی،اس لیے آج کے پروگرام میں جوش اور جذبہ زیادہ ہے،پاکستان بنانے والا سندھ صوبہ ہے اور سندھ صوبہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے آگے ہے۔میری پوری کابینہ اور آرٹس کونسل کی کوششوں کے بغیر یہ تقریب ممکن نہ تھی۔
کوئٹہ
کوئٹہ میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی مناسبت سے مرکزی تقریب کا شاندار انعقاد پولو گراونڈ میں کیا گیا، جہاں فضا قومی پرچموں کی بہار اور حب الوطنی کے جوش و جذبے سے سرشار تھی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ساتھ اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بہادر جوانوں کی جرات و شجاعت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ان کی قربانیاں لازوال ہیں۔
مری میں شہری یوم آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کا جشن منانے نکل آئے

معرکہ حق
6 اور 7 مئی کی رات بھارت کی بزدل افواج نے بلا اشتعال پاکستان پر حملہ کر کیا جس پر پاکستان کی بہادر افواج نے وطن کے دفاع میں فوری بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے 6 طیارے مار گرائے جن میں 3 رافیل شامل ہیں۔ اسی طرح 10 مئی کی علی الصبح بھارت نے پاکستان کی تین ایئر بیسزپر میزائل اور ڈرونز سے حملہ کیا جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا اور آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کرتے ہوئے بھارت پر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا جس دوران بھارت کی متعدد ایئر بیسز مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں جبکہ دفاعی نظام ایس 400 کو بھی تباہ کیا گیا جس کے بعد بھارت نے امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست کی۔
پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا نے انتہائی شاندار کردار نبھاتے ہوئے حقیقت اور سچائی پر مبنی رپورٹنگ کی جبکہ بھارت کا میڈیا مسلسل جھوٹ پھیلاتا رہا جس کے باعث اسے نہ صرف اپنے ہی ملک میں بلکہ پوری دنیا کے سامنے شرمندگی اور ذلت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔
وزیراعظم کا خطاب






















