سپریم کورٹ رولز میں ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ بار نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
سپریم کورٹ بار نے اعلامیے میں کہا ہے کہ رولز میں ترامیم بار سے مشاورت کے بغیر کی گئیں۔ کورٹ فیسوں میں اضافہ فراہمیِ انصاف کے اصول کے خلاف ہے اور اس سے مقدمات کے اخراجات بڑھ جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ انصاف کا آخری فورم ہے، مالی رکاوٹیں پیدا کرکے غریبوں کی حوصلہ شکنی نہیں ہونی چاہیے۔ آئین سستا، تیز تر اور بلا رکاوٹ انصاف کی ضمانت دیتا ہے۔






















