پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے سائفر کیس کے اوپن ٹرائل کے امکانات ختم ہوگئے ہیںچیئرمین پی ٹی آئی کےجیل ٹرائل کووفاقی حکومت کی منظوری مل گئی ۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی سمری سرکولیشن کےذریعے کابینہ سے منظور کی گئی ہےجج اسپیشل کورٹ نےجیل ٹرائل کی باضابطہ منظوری کیلئےخط بھیجا تھاچیئرمین پی ٹی آئی کو لاحق خطرات کے باعث فیصلہ کیا گیاوزارت داخلہ اوراسلام آباد انتظامیہ نے بھی 8 نومبر کو سفارش کی تھی۔ اس سے پہلے وزارت قانون کےاین اوسی پرجیل میں سماعت ہو رہی تھی۔
جج ابوالحسنات محمدذوالقرنین نے قانونی پیچیدگیوں سےبچنےکیلئےمنظوری مانگی تھی چیئرمین پی ٹی آئی نے اوپن ٹرائل کیلئے ہائیکورٹ سےرجوع کررکھاتھاچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منگل کو سماعت کیلئے مقررہےجیل ٹرائل کوکابینہ منظوری حاصل ہونےسےعدالت کوآگاہ کیا جائےگاپراسیکیوشن چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرنےکی استدعاکرےگی۔