گلگت بلتستان میں گلشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا سلسلہ جاری ،مزید 2 گھر زد میں آگئے۔
تفصیلات کےمطابق گلگت میں ششپر گلیشیئرز سے مزید دو گھر زد میں آگئے،گلیشیئرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے،14 اگست سے 21 اگست تک گلگت بلتستان میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہےکہ صوبہ بھرمیں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں بحالی کاکام جاری ہے،گلمت گوجال کے مقام پرشاہراہ ریشم کی بحالی کاکام تیزی سےجاری ہے،شاہراہ ریشم کےدونوں اطراف مسافر گاڑیاں سڑک بحالی کی منتظر ہیں،پھنسے لوگوں کو لکڑی کےپل کےمتبادل راستےکےذریعے پارکیاجارہاہے
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نےبحالی کےکاموں میں تیزی لانےکی ہدایت کی ہے،ضلع شگر، غذر، ہنزہ، گوجال گلمت، دینور، استور، دیامرودیگرعلاقوں میں بحالی کےکاموں میں تیزی لائی گئی،ایریگیشن چینلز، صاف پانی وبجلی کی فراہمی سمیت رابطہ سڑکوں کی بحالی پرکام جاری ہے،
ترجمان کا کہنا ہےکہ موسمیاتی تبدیلیوں کےبعد سیلابی تباہی نےگلگت بلتستان کا نقشہ بدل کررکھ دیا، پانی کےبڑھنےبہاؤ،دریائی کٹاؤ اور مٹی کے گرتے تودوں کی وجہ سے بحالی کےکاموں میں مشکلات کا سامنا ہے،۔





















