فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ایف بی آر نےچارسوانتیس چھاپےمارکرایک کروڑساٹھ لاکھ غیرقانونی سگریٹ قبضے میں لے لئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےاعلامیہ کےمطابق چیئرمین ایف بی آرملک امجد زبیرٹوانہ کی ہدایات پرممبران لینڈ ریونیو آپریشنزمیربادشاہ خان وزیر نے ذاتی طورپران تمام کاروائیوں کی نگرانی کی ہے۔
ایف بی آرحکام کاکہناہے کامیاب کارروائیاں ڈیوٹی چوروں کےلئےواضح پیغام ہےکہ وہ فوری طورپر اپنے ناجائز ہتھکنڈوں سے باز آجائیں۔ نان ڈیوٹی پیڈ اورجعلی سگریٹس کےخلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔ اگلےمرحلےمیں اس غیرقانونی کام میں ملوث افرادکےخلاف فوجداری مقدمات بھی چلائےجائیں گے۔
خیال رہے کہ نگران حکومت پاکستان نے کرپشن مافیاکیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔