چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندی لگانا خوش آئند ہے۔ امریکا کا پاکستانی مؤقف تسلیم کرنا بڑی کامیابی ہے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھی کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پرپابندی لگائے، کہا بھارت ابھی تک پاکستان سے عبرتناک شکست نہیں بھولا۔ پانی روکنا بزدلانہ اقدام ہے۔ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کے مطابق پانی دینا ہی پڑے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے فوج کےاداروں پرحملہ کیا۔ پی ٹی آئی کہتی تھی نیوٹرل جانورہوتا ہے، اب ان سے پوچھیں انہیں نیوٹرل پسند تھا یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی جماعت نے نئی ترمیم کےحوالے سے مجھ سے یا میری پارٹی سے رابطہ نہیں کیا، 18 ویں ترمیم میں ہم نے وفاق کے 40 اداروں کی ذمہ داریاں صوبوں کو دلوادیں، قانون میں ہے کہ ہر 5 سال بعد نیا این ایف سی دینا چاہیے، نیا این ایف سی فی الفور دینا چاہیے۔






















