کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیارواں برس بلوچستان میں کانگو وائرس سے 80 افراد متاثر ہوئے۔ جبکہ مہلک وائرس سے21 افراد کی موت ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کے شعبہ وبائی امراض میں گزشتہ روز کانگو کے شبے میں ایک مریض لایا گیا تھامتاثرہ شخص میں کانگو کے وائرس کی تصدیق ہوگئی28سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس سے ہے۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر امیر جوگیزئی کہتے ہیں کانگو سے متاثرہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے افراد کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔طبی ماہرین کےمطابق احتیاط اوربروقت علاج سے کانگو وائرس سےمثاثرہ افراد کی جان بچائی جاسکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کےمطابق رواں سال بلوچستان کے10اضلاع سے کانگو کے80 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 21 مریضوں کی موت ہوئی۔ جاں بحق افراد میں ڈاکٹر شکراللہ اور پیرامیڈیک اہلکارغفارخان بھی شامل ہے۔