ہنزہ ششپر گلیشئر سے پانی کا اخراج اورزمینی کٹاو بدستورجاری ہے۔
ششپر گلیشئر سے پانی کے اخراج کے باعث پاک چین سے ملانے والا شاہراہ قراقرم مکمل طور پر بند ہے جبکہ خالی کئے جانے والے مکانات بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے ہیں۔
سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم مکمل طور پر کٹ گئی، سیلابی ریلے کی وجہ سے زمینوں کا کٹاو بھی بدستور جاری ہے۔
شاہراہ قراقرم کی بندش سے چھوٹی گاڑیوں کیلئے متبادل لنک روڈ کا انتظام کیا گیا ہے، انتظامیہ کیجانب سے خالی کرانے والی رہائشی گھر بھی پانی کی نذر ہوگئے۔






















