وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک زمینی رابطوں سے تجارت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے عوام یک جان دو قالب ہیں۔ معرکہ بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح کی خوشی آذربائیجان میں زیادہ محسوس کی گئی۔ پاکستان اور آذربائیجان تاریخی۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان جغرافیائی اور مذہبی تعلق سے جڑے ہیں اور زمینی رابطوں سے تجارت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے مشترکہ چیمبر آف کامرس کو مثبت اقدام قرار دیا۔
آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم دو طرفہ تجارت اور تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک کی دوستی آنے والے دنوں میں مزید پروان چڑھے گی۔






















