پنجاب کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کے اوقات میں اضافہ کردیا گیا، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز تین بجے تک کام کریں گی۔
محکمہ صحت پنجاب نے او پی ڈیز کے اوقات کی تبدیلی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔او پی ڈیز کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اب صبح آٹھ سے تین بجے تک کام کریں گی جب کہ جمعہ کے روز آوٹ ڈور وارڈز کے اوقات صبح آٹھ سے ایک بجے تک ہوں گے۔فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں پر ہوگا۔



















