برازیل میں ایک گائے ماریلیا نے 3 دن میں 343 لیٹر دودھ دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں ایک گائے ماریلیا نے صرف تین بار میں 127.57 کلو دودھ دے کر 39 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک میں نام درج کرالیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ کیوبا کی گائے ابرے بلانکا کے پاس تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک گائے روزانہ 12 سے 35 لیٹر دودھ دیتی ہے لیکن برازیل میں حال ہی میں ایک غیر معمولی واقعہ رونما ہوا جب وہاں ایک گائے نے ایک دن میں تقریباً 114 لیٹر دودھ دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین نے گائے کے اس غیر معمولی کارنامے کی وجہ اس کی اعلیٰ نسل، متوازن غذائیت، احتیاط اور جدید ڈیری ٹیکنالوجی کے استعمال کو قرار دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ گائے کی ہولسٹین فریزئین نامی نسل دنیا بھر میں دودھ کی اعلیٰ پیداوار کیلئے مشہور ہے اور اس نسل کی کچھ گائے ایک دن میں 87 لیٹر سے زیادہ دودھ دیتی ہیں۔






















