پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کو تعینات کر دیا گیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا مینجر مقرر کردیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عروج سہیل بٹ پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ افسر کام کر رہی ہیں، عروج بٹ فیفا اور اے ایف سی کی سند یافتہ سیف گارڈنگ افسر ہیں۔
فیڈریشن کے مطابق پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائر میں حصہ لے گی۔
پی ایف ایف کے مطابق ساف انڈر 17 چیمپئن کیلئے ٹرائلز 13 اگست کو اسلام آباد کے مہران فٹبال گراؤنڈ میں صبح 9 سے شام 6 بجے تک ہونگے۔
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کو ب - فارم اور موجودہ پاسپورٹ لانا ہوگا۔






















