پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ہفتے پنجاب کے بالائی علاقوں میں مون سون سسٹم کمزور رہنے کے امکانات ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے متعدد شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے 12 اگست تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں مون سون سسٹم کمزور رہنے کے امکانات ہیں۔ 12 اگست تک موسم گرم اور مرطوب رہےگا،کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم رات کو چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال میں بھی بارش متوقع ہے۔ لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔






















