ششپر گلیشیر آوٹ برسٹ ہونے سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔
ششپر گلیشیر سے آنے والے سیلاب کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے ۔ زمینی کٹاؤ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ڈیزاسٹر منجمنٹ کی جانب سے ہنزہ کیلئے متبادل راستے ضلع نگر کی ساس ویلی سے ٹریفک چلانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیاحوں سے شاہراہ قراقرم کے بجائے متبال راستہ استعمال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب گلگت میں حالیہ سیلاب سے متاثر دنیور نالے کی بحالی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد افراد دب گئے، حادثے میں 7 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔






















