کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے دو دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار کرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عبدالوکیل اور اجمل شامل ہیں۔ دونوں دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں۔ ملزمان انتہائی مطلوب دہشتگرد شریف اللہ کے قریبی ساتھی ہیں۔ جن کا تعلق قلعہ عبداللہ بلوچستان سے ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کو کراچی میں مشتبہ کارروائی کی نیت سے بھیجا گیا تھا۔ اُنہیں ابھی ٹارگٹ ملنا تھا، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔






















