گلگت میں حالیہ سیلاب سے متاثر دنیور نالے کی بحالی کےدوران مٹی کا تودہ گرنے سے 15 رضاکار دب گئے، حادثے میں 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔
دنیورمنوگاہ نالےمیں پانی کی بحالی پرکام کرنےوالےرضاکاروں پرمٹی کا تودہ گرگیا،سرکاری ذرائع کےمطابق حادثے میں7 رضاکارجاں بحق جبکہ 3 سے زائد زخمی ہوگئے،جاں بحق افراد میں پیارعلی،نائک عالم ،آدم علی، اظہر الدین، آفاق اظہر اور دلدار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 20 ارب روپے کا نقصان، اموات بڑھ کر 10 ہوگئی
زخمیوں میں عزیز امان اور انور شامل، 2افرادکومعمولی چوٹیں آئیں،جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نےجاں بحق افراد کےلواحقین سےہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مالی امداد دینےکا اعلان کیا،اور زخمیوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔






















