آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ میرا تنولیاں پیر چناسی روڈ پر اوباش افراد کی تشدد سے جان بچاتے لڑکی پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
گزشتہ روز پیر چناسی روڈ پر ایک لڑکی اور اس کے دوست پر سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار اور دیگر اوباش افراد نے تشدد کیا اس دوران لڑکی جان بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے لڑکی کو اسپتال لانے والے پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر نامعلوم افراد کی شناخت اور تلاش کیلئے کارروائی کیجا رہی ہے۔





















