اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں جو نجی تعلیمی اداروں سے زیر تعلیم ہیں۔
پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 259 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 27 ہزار 323 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
ان میں سے 15 ہزار 572 امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 56.99 فیصد رہا۔






















