امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکرچھیڑ دیا۔
وائٹ ہاؤس میں آذربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدے کے موقع پرکہا پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانا بڑا کارنامہ ہے،مختصر تصادم میں 5 سے 6 طیارے گرائے گئے، کشیدگی بڑھتی تو صورتحال اور بھی خراب ہو سکتی تھی، میں نے تجارت کے ذریعے معاملہ حل کروایا، دونوں ممالک نے دانشمندی کا ثبوت دیا۔
یہ بھی پڑھیں؛امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کی جنگ بندی کروادی
میری سب سے بڑی خواہش یہ ہےکہ دنیا میں امن اور استحکام قائم کیا جائے، آج کے دستخط پاک بھارت معاہدے کے بعد ہو رہے ہیں،میں ایسے ممالک کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتا،جوخود کو اور شاید دنیا کو تباہ کرنے پر تلے ہوں۔





















