پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پرپیغام میں کہاامریکی صدرکی سرپرستی میں ہونےوالےمعاہدےکا خیرمقدم کرتے ہیں،جنوبی قفقاز میں امن،استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، یہ خطہ کئی دہائیوں سے تنازعات اور انسانی مصائب کا شکار ہے۔
وائٹ ہاؤس میں آذربائیجان کےصدرالہام علیوف اور آرمینیا کے وزیراعظم کےہمراہ مشترکہ نیوزکانفرنس میں صدرٹرمپ نےکہا دونوں ممالک تجارت اورمعیشت کو ترجیح دیں گے،توانائی، تجارت اور ٹیکنالوجی میں دونوں ملکوں سےدو طرفہ معاہدہ ہوگیا۔






















