امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور امن معاہدہ کرا دیا،آذربائیجان اور آرمینیا نےمکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
وائٹ ہاؤس میں آذربائیجان کےصدرالہام علیوف اور آرمینیا کے وزیراعظم کےہمراہ مشترکہ نیوزکانفرنس میں صدرٹرمپ نےکہا دونوں ممالک تجارت اور معیشت کو ترجیح دیں گے، توانائی، تجارت اور ٹیکنالوجی میں دونوں ملکوں سےدو طرفہ معاہدہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کا آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم
ان کا کہنا تھا کہ وہ جنگیں نہیں امن اورتجارت چاہتےہیں،روس سےڈیل آخری مرحلےمیں ہے،جنگ میں ہر ہفتے 7 ہزارفوجی مارےجارہےہیں، پیوٹن سے 15 اگست کو الاسکا میں ملاقات ہوگی،اس موقع پر آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کیلئے نوبیل انعام کا مطالبہ کر دیا۔






















