پاک افغان بارڈر پرانگور اڈاکو کسٹم اسٹیشن ڈکلیئر کردیا گیاہے ، یہ کسٹم اسٹیشن یا پورٹ تجارتی سامان کی لوڈنگ،ان لوڈنگ اورکلیئرنس کیلئےاستعمال ہوگی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیومحکمہ کسٹمزنے 194.5 کنال رقبے پر مشتمل انگور اڈا کو کسٹم اسٹیشن بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، ایف بی آر کے مطابق این ایل سی بارڈر ٹرمینل انگور اڈا کسٹم اسٹیشن کا کرداراداکرےگا، ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ کسٹم اسٹیشن کی حدود و قیود کا تعین بھی کردیاگیا ، یہ کسٹم اسٹیشن یا پورٹ تجارتی سامان کی لوڈنگ،ان لوڈنگ اورکلیئرنس کیلئےاستعمال ہوگی ۔






















