خواجہ آصف کی ناراضگی کا معاملہ قیادت تک پہنچ گیاہے ، وزیر دفاع نے اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تحفظات پارٹی قائد کے سامنے رکھ دیئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے موقف اختیار کیا کہ اے ڈی سی آر کی گرفتاری سے متعلق مجھے آگاہ نہیں کیا گیا، اے ڈی سی آر کے ذاتی معاملات سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، میرے حلقے سے سرکاری افسر کو ہٹایا گیا اور مجھے معلوم بھی نہیں، نواز شریف نے خواجہ آصف کو معاملہ خود دیکھنے کی یقین دہانی کرا دی۔






















