مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، ملک میں گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت میں 66 پیسے فی کلو کمی واقعی ہوئی جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 179.33 سے کم ہو کر 178.67 روپے کلو پر آ گئی ۔
ملک کے مختلف شہروں میں چینی 172 سے 190 روپے فی کلو جب کہ کراچی، پشاور میں چینی سب سے زیادہ مہنگی، 190 روپے کلو تک فروخت ہوئی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ 185، کوئٹہ 182، بنوں، فیصل آباد 180 روپے ریٹ حیدر آباد اور ملتان 180، سکھر میں قیمت 175 روپے کلو ریکارڈ کی گئی، جب کہ راولپنڈی، اسلام آباد اورلاہورمیں چینی 173 روپے کلو تک فروخت ہوئی۔





















