پیٹرولیم کے شعبے میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسملگنگ روکنے کیلئے ملوث افراد کو سزائیں اور جرمانے بڑھائیں گے۔
نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پیٹرولیم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025ء زیر غور آیا۔
سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ بل کا مقصد پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کو روکنا ہے، اسمگنگ کی روک تھام کیلئے سزائیں بڑھا رہے ہیں، ملوث افراد کیخلاف سزائیں، جرمانے بڑھائیں گے، کوشش ہے سارے شعبے کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔
پیٹرولیم کے شعبے میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق انٹر کارپوریٹ سرکلر ڈیبٹ کا معاملہ حل نہ ہونے سے 1427 ارب کے واجبات جمع ہوئے، 350 ارب کے گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سرچارج کے فنڈز ٹرانس نیشنل پائپ لائنز کیلئے استعمال نہیں ہوئے، سوئی گیس کمپنیوں سے 69 ارب روپے کی وصولیوں میں ناکامی رہی۔



















