پاکستان نے پہلی ای اسپورٹس پالیسی متعارف کروا دی ۔ ملک میں گیمنگ انڈسٹری کو فروغ دیا جائے گا۔
ای اسپورٹس پالیسی ملک میں گیمنگ انڈسٹری کے فروغ، نوجوانوں کی تربیت، تعلیمی کورسز اور عالمی مقابلوں میں شرکت کو یقینی بنائےگی۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے اس پالیسی کو قومی ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ پالیسی سے نوجوانوں کے لیے ای اسپورٹس میں روزگار اور عالمی مقابلوں تک رسائی کے دروازے بھی کھلیں گے۔






















