امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےآسٹریلوی حکومت سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کی اپیل کردی ہے ۔
امیرجماعت اسلامی سےپاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے منصورہ میں ملاقات کی جس میں قومی اور بین الا قوامی اور باہمی دلچسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حافظ نعیم نے آسٹریلوی حکومت سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کی اپیل کی اور سڈنی میں لاکھوں لوگوں کے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پرخراج تحسین پیش کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آسٹریلیا کو جاندار موقف اپنانے پر زور دیا۔






















