وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جولائی تا جولائی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔صرف ایک ماہ میں 9 فیصد اضافہ معاشی بہتری کا واضح اشارہ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کے باعث معاشی اشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں۔
انہوں نے معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں ، فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم سے پورٹ آپریشنز میں بہتری آ رہی ہے۔جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کولیکشن کا تناسب بڑھنا خوش آئند ہے۔کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری معیشت کے استحکام کی عکاس ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو مزید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔






















