پنجاب میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا دھندا نہ رک سکا، راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے اسٹریچر سے بندھا شخص بازیاب کرلیا گیا جبکہ سرجن سمیت 6 ملزمان فرار ہوگئے۔
راولپنڈی پولیس کی کارروائی کے دوران مکان کی چھت سے اسٹریچر سے بندھا شخص بازیاب ہوا، ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا تاہم سرجن سمیت 6 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس اب تک اس مذموم کاروبار میں ملوث تین بڑے گینگ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ شیخوپورہ میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کے دوران چھاپہ، 4 ملزمان گرفتار
پنجاب بھر میں لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور قصور میں ایسے گروہ سرگرم ہیں۔
پنجاب سے رواں برس غیرقانونی دھندے میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
لازمی پڑھیں۔ غیرقانونی کڈنی ٹرانسپلائٹ اسکینڈل میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
لاہور سے گینگ ایجنٹ سمیت 12 افراد، شیخوپورہ سے 9، جبکہ کوٹ رادھا کشن سے دو مطلوب افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ہیڈ آف ویجلنس پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی عدنان بھٹی کے مطابق سرگودھا، ساہیوال، کوٹ مومن اور جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ڈونرز کو گھیر کر لایا جاتا ہے۔






















