انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فاطمہ ثناء نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں امپائر کے فیصلے پر ناراضی ظاہر کی، فاطمہ نے آؤٹ قرار دیے جانے پر کریز پر رُک کر ہاتھ کمر پر رکھے اور آہستہ آہستہ واپس گئیں، فاطمہ ثناء کو ڈسپلنری کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے، فاطمہ ثناء نے غلطی قبول کرتے ہوئے جرمانہ قبول کیا۔






















