پاکستان نے ایشیا کپ میں شرکت سے انکارکی خبروں کو بے بنیاد قرار دےدیا۔
ایشیا کپ ہاکی سے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹ بےنقاب ہوگیا،بی ایچ ایف کا کہنا ہےکہ بنگلادیش کو دعوت نامہ نہیں ملا،ہاکی انڈیا یا ایشین ہاکی فیڈریشن نے کوئی خط نہیں بھیجا،بھارتی میڈیا نے پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو شامل کرنےکی خبردی۔
یہ پڑھیں؛ پاکستان سیکیورٹی وجوہات کے باعث ایشیا کپ ہاکی سے دستبردار ہو گیا : بھارتی میڈیا
دوسری جانب صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن نےکہا ایشیاکپ میں شرکت سےانکارکی خبروں میں سچائی نہیں،بھارتی ہاکی فیڈریشن سےکوئی رابطہ نہیں کیا،انڈین ہاکی فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کرنے کے پابند نہیں،ایشین ہاکی فیڈریشن سے ضرور رابطے میں ہیں،ایشیاکپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہو گی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی کا انعقاد 29 اگست سے 7 ستمبر تک ہوگا۔






















