بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سیکیورٹی وجوہات کے باعث ایشیا کپ سے دستبردار ہو گیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے بھارت میں شیڈول ایشیا کپ ہاکی کھیلنے سے انکار کردیا ہے ، پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو ایشیا کپ ہاکی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، ایشیا کپ ہاکی بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے، ایشیا کپ ہاکی کا انعقاد 29 اگست سے 7 ستمبر تک ہوگا۔






















