پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
پشاورہائیکورٹ کےجاری حکم نامے میں کہاگیا ہےکہ زرتاج گل کو 11 اگسست تک گرفتارنہ کیا جائے،درخواست گزار کو اے ٹی سی عدالت فیصل آباد نے دس سال قید کی سزا سنائی ہے،وکیل کےمطابق درخواست گزار سزا کےخلاف لاھور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہےاسی طرح اے ٹی سی عدالت نے درخواست گزارکی غیرموجودگی میں سزا سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ قومی اسمبلی اجلاس: زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی
حکمنامےمیں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےحفاظتی ضمانت پر اعتراض کیا،تاہم آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنےدفاع کا حق حاصل ہےدرخواست گزار نےعدالت کےسامنے سرنڈر کیا ہے، لاھور ہائیکورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے۔
حکم نامہ میں کہاگیا کہ درخواست گزار کو 31 جولائی اے ٹی سی فیصلےمیں گیارہ اگست تک گرفتارنہ کیا جائے,درخواست گزار کوایک لاکھ دو نفری کے ضمانت مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔



















